سی اے اے کے تحت صرف ایک درخواست: چیف منسٹر آسام

[]

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے پیر کے دن یہ دعویٰ کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے مخالفین پر سخت تنقید کی کہ آج کی تاریخ تک صرف ایک شخص نے سی اے اے کے تحت شہریت کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سی اے اے لاگو ہوئے کئی دن بیت گئے لیکن آج کی تاریخ تک آسام میں صرف ایک شخص نے اس کے لئے درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے تحت لاکھوں لوگ شہریت کے لئے درخواست دیں گے۔ اب ایسے لوگوں کو جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ آسام کے بنگالی اکثریتی علاقوں میں سی اے اے کا کوئی اثر نہیں۔ آپ حلقہ اسمبلی سوناری کو مثال کے طورپر لے سکتے ہیں۔

وہاں کئی بنگالی بولنے والے آباد ہیں لیکن کسی ایک نے بھی سی اے اے کے تحت درخواست داخل نہیں کی۔ غور طلب ہے کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (آسو) اور کئی دیگر تنظیموں نے گزشتہ ماہ مرکزی حکومت کی طرف سے سی اے اے لاگو کئے جانے کے فوری بعد احتجاج کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *