محمود قریشی ، محبوب نگر حلقہ پارلیمنٹ کے کانگریس اقلیتی ونگ کے مبصر مقرر

[]

نارائن پیٹ: 8 اپریل (اردو لیکس) مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نارائن پیٹ ضلع مستقر کے سینئر کانگریس قائد محمود قریشی کو محبوب نگر حلقہ پارلیمنٹ کے کانگریس اقلیتی ونگ کا مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس اقلیتی سیکشن کے وائس چیئرمین تلنگانہ انچارج فرحان اعظمی نے محمود قریشی کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ محمود قریشی 27 سال سے کانگریس پارٹی میں سرگرم عمل ہیں۔ فی الحال نارائن پیٹ ضلع اقلیتی سیل صدر کے طور پر فائز ہیں۔ محمود قریشی نے آل انڈیا چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی، وائس چیئرمین فرحان اعظمی، ریاستی اور ضلعی قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر کا مبصر مقرر کیا ہے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *