[]
حیدرآباد _ حیدرآباد کی پنجہ گٹہ پولیس نے بودھن کے سابق ایم ایل اے عامر شکیل کے بیٹے راحیل کو گرفتار کر لیا ہے، جو پرجا بھون کے سامنے بریکیڈس کو ٹکر دینے کے کیس میں اہم ملزم ہے۔
راحیل جو حادثہ کے بعد دبئی فرار ہوگیاتھا، آج حیدرآباد واپس آیا۔جس کے فوری بعد ایرپورٹ پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ اور پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔
اس حادثہ کے بعد راحیل دبئی فرار ہو گیا تھا اور پولیس نے اس کے خلاف پہلے ہی لک آؤٹ نوٹس جاری کی تھی