جنگ بندی کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے حماس کا وفد مصر روانہ ہوگا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کا وفد اتوار کو مصر روانہ ہوگا جہاں مصری حکام کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

حماس کے وفد کی سربراہی تنظیم کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کررہے ہیں۔ حماس کے وفد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی مستقل ہونا چاہئے۔ صہیونی فورسز کو غزہ سے انخلاء اور صہیونی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنا ہوگا۔

حماس کے اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ اور مذاکرات میں ثالثی کرنے والوں کے درمیان قاہرہ میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ ہنیہ نے زور دیا ہے کہ مذاکرات میں مستقل جنگ بندی کو پیش نظر رکھا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *