آنجہانی نندیتا کی بہن نودیتا، حلقہ کنٹونمنٹ سے بی آر ایس امیدوار

[]

حیدرآباد: بی آرایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کے روز آنجہانی قائد سائنا کی چھوٹی بیٹی نود یتا کو حلقہ اسمبلی کنٹونمنٹ سکندرآباد کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیٹنگ ایم ایل اے لاسیہ نندیتا، 23 فروری کو سڑک حادثہ میں چل بسی تھیں۔ حلقہ اسمبلی کنٹونمنٹ کا ضمنی الیکشن 13 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے ساتھ منعقد ہوگا۔

بڑی بہن و ایم ایل اے نندیتا کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد چھوٹی بہن نود یتا نے ضمنی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کانگریس نے 6 اپریل کو اس حلقہ سے نارائنہ سری گنیش کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *