ریاض ریجن کے بیشتر علاقے سنیچر سے بدھ تک بارش کی زد میں۔ عید بھیگی بھیگی ہوگی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق ریاض ریجن میں اگلے پانچ دن بارش رہے گی یعنی ریاض ریجن کے رہنے والوں کی عید بھیگی بھیگی رہے گی۔موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر سے بدھ تک ریاض ریجن میں اوسط درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق بیان میں کہا گیا دارالحکومت ریاض، الدرعیہ، عفیف، الدوامی، القویعہ، المزاحمیہ، الحریق، الخرج، حوطہ بنی تمیم، المجمعہ، ثادق، مرات، ضرما، الغاط، الزلفی، شقرا، حریملا، رماح، وادی الدوسر، الافلاج اور السلیل بارش میں زد میں رہیں گے۔علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے سنیچر سے آئندہ جمعرات تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

 

محکمہ کا کہنا ہے مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا، تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نجران، جازان، مدینہ، حائل، تبوک، الجوف عسیر، الباحہ اور قصیم کے علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابر اختیار کرنے اور وادیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *