پریاگ راج: اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ ایک خیمہ میں دو گیس سلنڈرس کے پھٹنے سے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیس سلنڈرس کے پھٹنے کے بعد آگ آہستہ آہستہ دوسرے خیموں تک پھیل گئی۔کثیف دھواں پھیلنے کی وجہ سے بھکت خوف کے مارے وہاں سے دوڑنے لگے۔
تاہمفائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔یہ واقعہ مہا کمبھ میلہ کے سیکٹر 19 میں پیش آیا جہاں ایک خیمہ میں دو گیس سلنڈرش پھٹے پڑے اور آگ دوسرے خیموں تک پھیل گئی۔
فائر ٹینڈرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے بتایا کہ قریبی خیموں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گیتا پریس کے خیموں میں آگ لگی جس سے کچھ سامان اور خیمہ جل گئے۔ نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔