آنتوں کی سوزش47 طالبات شریک ِ دواخانہ

[]

بنگلورو: بنگلورو میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بی ایم سی آر آئی) کی زائد از47 طالبات کو پتلی اجابتوں اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔

بی ایم سی آر آئی کے ڈین اور ڈائرکٹر رمیش کرشنا کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے گرلس ہاسٹل کی 47 طالبات کو جمعہ کے روز وکٹوریا دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ ان میں سے 28 ٹروما کیئر سنٹر میں،13 ایچ بلاک اور تین آئی سی یو میں شریک ہیں۔ یہ سبھی پتلی اجابتیں اور جسم میں پانی کی کمی کی شکار تھیں۔

ان میں سنگین آنتوں کی سوزش کی تشخیص کی گئی۔ ان کے معائنے بھیج دیے گئے اور انہیں اینٹی بائیوٹکس اور فلوڈس دیے جارہے ہیں۔ ہم رپورٹس کے منتظر ہیں۔“ وکٹوریا ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اب تمام طالبات کی حالت مستحکم ہے۔

وہ سنگین آنتوں کی سوزش میں مبتلا ہیں۔ اگرچیکہ ہیضہ کا شبہ ہے، ہم تصویر واضح ہونے رپورٹس کے منتظر ہیں۔ رپورٹس جلد آنے کا امکان ہے۔ ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ رواں سال ریاست میں ہیضہ کے تاحال چھ تصدیق شدہ کیسس سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ کیسس مارچ میں درج ہوئے۔

ان اطلاعات کے درمیان کہ شدید گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے، محکمہ نے تاہم وضاحت کی کہ یہ تمام کیسس اکا دکا ہیں، کوئی وباء نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *