تلنگانہ کے وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے کولاپور میں تلنگانہ کے وزیرسیاحت جوپلی کرشناراونے مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کی میزبانی کی۔

اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے ان کو تہنیت پیش کی گئی۔وزیرموصوف نے ریاست کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان روحانی اور مذہبی ہم آہنگی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔

اقلیتوں کیلئے خصوصی کارپوریشن کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ہر غریب مسلمان کو حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچایاجارہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *