تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید کہر – دھند کی وجہ سے کار ندی میں گر پڑی

تلنگانہ میں درجہ حرارت کم ہونے کے ساتھ سردی میں شدت دیکھی جا رہی ہے خاص طور پر صبح کے وقت اسکول اور کالج جانے والے طلبہ اور دفاتر جانے والے ملازمین سخت سردی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

 

جمعرات کو ریاست کے کئی اضلاع میں گھنا کہر چھا گیا، جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔ یادادری بھونگیر ضلع کے راجاپیٹ منڈل میں کہر کے باعث ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ دھند کی وجہ سے سڑک نظر نہ آنے پر کار ندی میں جا گری، تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

 

میڑچل ضلع کے میڈپلی منڈل میں صبح 9 بجے تک کہر برقرار رہا۔ ورنگل ہائی وے پر بھی دھند کی وجہ سے گاڑیاں نظر نہیں آ رہی تھیں، جس سے سفر مشکل ہو گیا۔ ڈرائیوروں نے ہیڈلائٹس جلا کر اور آہستہ گاڑی چلا کر سفر کیا۔

 

حیدرآباد میں درجہ حرارت کافی کم ہو گیا۔ پٹن چیرو میں 9.2 ڈگری، راجندر نگر میں 10.5 ڈگری، کھمم میں 18 ڈگری اور رام گنڈم میں 12.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

شدید سردی اور آلودگی کی وجہ سے بچے اور بزرگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور ہاسپٹل سے رجوع ہو رہے ہیں۔

Oplus_16908288

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *