بس میں ایک خاتون کے بیاگ سے 15 تولے سونے کی چوری _ تلنگانہ کے جگتیال بس اسٹیشن میں واردات

[]

جگتیال _ 6 اپریل ( اردولیکس) شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے کے دوران ایک خاتون بس میں 15 تولے طلائی زیورات سے محروم ہو گئی۔  تلنگانہ کے جگتیال ٹاون کے آرٹی سی بس اسٹیشن میں چوری کی یہ واردات پیش آئی۔ بعض افراد نے خاتون کے بیگ سے 15 تولے کے طلائی زیورکی چوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مٹ پلی ٹاون سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت منگارانی کے طور پر کی گئی ہے، اپنی بیٹی کے ساتھ بیرپور گاوں میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہی تھی کہ اس کے بیگ سے 15 تولے کے طلائی زیور کی چوری کرلی گئی۔ خاتون نے جگتیال پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر بس اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا معائنہ کیا۔ اور سارق کا پتہ لگانے کے لئے پولیس متحرک ہو گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *