لوک سبھا انتخاب 2024: بہار میں ’انڈیا اتحاد‘ ہوا مضبوط، آر جے ڈی نے مکیش سہنی کی پارٹی کو دی اپنے حصے کی 3 سیٹیں

[]

وی آئی پی چیف مکیش سہنی نے بھی اس پریس کانفرنس میں اپنی بات رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج ہم لوگ انڈیا اتحاد کے ساتھ آئے ہیں۔ ہم لوگ لالو پرساد کے نظریات پر چلنے والے لوگ ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ کس طرح سے بی جے پی نے ہمارے اراکین اسمبلی کو خرید لیا۔ ہمارے تعاون سے حکومت بنائی اور ہمیں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا۔‘‘ سہنی نے مزید کہا کہ ’’میں کرپوری اور لالو جی کے راستوں پر چلنے کے لیے انڈیا اتحاد میں آیا ہوں۔ وزیر اعظم مودی روزگار اور صحت کی بات کرتے ہیں، لیکن سچ تو یہ ہے کہ غریب کے پاس روزگار نہیں ہے، ان کا علاج بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *