[]
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریاستوں میں عام اخراجات کی نگرانی کے لیے مبصرین کی تقرری کرتا رہا ہے، اس بار کچھ ریاستوں میں خصوصی مبصرین کی تقرری کی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ خصوصی مبصرین ریاستی ہیڈکوارٹرس میں خود کو تعینات کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان علاقوں کا دورہ کریں گے جو زیادہ حساس ہیں اور جہاں ضروری کوآرڈنیشن لازمی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ خصوصی مبصرین جہاں بھی ضروری ہو، پارلیمانی انتخابی حلقوں، اسمبلی حلقوں یا ضلعوں میں تعینات مبصرین سے وقت وقت پر جانکاری طلب کر سکتے ہیں۔ انھیں اِنپٹ حاصل کرنے اور نگرانی سے متعلق سرگرمیوں میں شامل مختلف ایجنسیوں کے علاقائی چیف اور نوڈل افسران کے ساتھ کوآرڈنیشن کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ خصوصی مبصرین کو سرحدی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور لالچ کے پھیلاؤ کو روکنے کی سمت میں کام کرنا ہوگا۔ یہ خصوصی مبصرین عوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔