چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی آج دوپہر دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ سی ای سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سی ای سی کا اجلاس دہلی میں اے آئی سی سی کے دفتر میں منعقد ہونے والا ہے جس میں تلنگانہ سے چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ اور سی ای سی ممبر اتم کمار ریڈی شرکت کریں گے۔

تلنگانہ میں چار زیر التواء پارلیمنٹ نشستوں کے لئے امیدوار کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا جایگا۔ کانگریس نے ابھی تک ورنگل، کھمم، حیدرآباد اور کریم نگر کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیاہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ورنگل سے کڈیم کاویہ کو ٹکٹ دینا طے ہو اچکا ہے۔ کھمم کے ٹکٹ کے لیے تین وزراء کوششیں کررہے ہیں۔ قیاس آریان جاری ہے کہ کانگریس ان وزراء کو الگ رکھتے ہوئے راجندر پرساد یا لوکیش یادو کو ٹکٹ دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

حیدرآباد سے ثانیہ مرزا اور شہناز تبسم کے نام زیر غور ہیں۔ کریم نگر سیٹ کے لیے ویلچلا راجندر اور پروین ریڈی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی چار دن قبل بھی دہلی گئے تھے اور سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *