ہندوستان کے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ رُول کے فیصلے پر نئی بحث شروع

ہندوستان کے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ رُول کے فیصلے پر نئی بحث شروع

پونے: یکم فروری (یو این آئی)) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی-20 میچ میں زخمی ہونے والے آل راؤنڈر شیوم دوبے کی جگہ تیز گیند باز ہرشیت رانا کو کنکشن سبسٹی رُول میں’لائک-فار-لائک’ ضابطےکے تحت ٹیم انڈیا میں شامل کیے جانے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹی-20 مقابلے میں کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے اصول کے تحت شیوام دوبے کی جگہ ہرشیت رانا نے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

ہرشیت نے انگلینڈ کے لیونگسٹون، جیکب بیٹھل اور جیمی اوورٹن کے وکٹ لے کر ہندوستان کو میچ جیتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

میچ ریفری جاوگل سری ناتھ کے اس فیصلے پر انگلینڈ کی ٹیم اور سابق کرکٹرز نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہرشیت کو اس میچ میں شیوم دوبے کی جگہ ٹیم میں کنکشن متبادل اصول کے مطابق شامل کیا گیا تھا۔ شیوم کو بلے بازی کے دوران سر میں چوٹ لگی تھی۔

ہندوستانی اننگز کے آخری اوور میں جیمی اوورٹن کی پانچویں گیند شیوم کے ہیلمٹ پر لگی اور وہ چوٹ کے بعد صرف ایک گیند کھیل پائے۔

بعد میں جب ہندوستانی ٹیم گیندبازی کرنے آئی تو شیوم کی جگہ ہرشیت کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے متبادل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبےکی جگہ رانا کو میدان میں اتارنا’لائیک فار لائک’ ہونا چاہیے تھا۔

بٹلر نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں اس رُول کے اطلاق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘جب آل راؤنڈر کی جگہ ماہر گیندبازکو شامل کیا جائے تو یہ مناسب نہیں ہے۔’

کیون پیٹرسن، ایلسٹر کک اور مائیکل وان سمیت انگلینڈ کے کئی سابق کرکٹرز نے بھی اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *