گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر نہیں لگے گی روک، سپریم کورٹ نے مسلم فریق کو دیا جھٹکا

[]

نچلی عدالت کے ذریعے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ نے 26 فروری کو اس کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ گیان واپی کے جنوبی تہہ خانے میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے کے اندر پوجا کو روکنے کا اتر پردیش حکومت کا 1993 کا فیصلہ غیر قانونی تھا اور بغیر کسی تحریری حکم کے ریاست کی غیر قانونی کارروائی کے ذریعے پوجا پاٹھ کو روک دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *