کانگریس نے اے پی میں لوک سبھا اور اسمبلی امیدواروں کو تقریباً حتمی شکل دے دی

[]

حیدرآباد: کانگریس نے آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔

دہلی میں منعقدہ کانگریس الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں بتایا جاتا ہے کہ امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اے پی پی سی سی کی صدر وائی ایس شرمیلانے دیگر لیڈروں کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کی۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی قیادت نے 117 اسمبلی اور 17 لوک سبھا نشستوں کے لیے امیدواروں کے طور پر بیشترناموں کو منظوری دے دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 58 اسمبلی اور 8 لوک سبھا نشستوں کے امیدوار زیر التواء ہیں۔ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ وائی ایس شرمیلا کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے راجہ مہیندراورم سے جی ردرا راجو مقابلہ کریں گے۔علاوہ ازیں ستیاریڈی (وشاکھاپٹنم) اور پلم راجو (کاکیناڈا) سے انتخابی میدان میں ہوں گے۔

جے ڈی سیلم (باپٹلہ) سے مقابلہ کریں گے۔ زیر التواء پارلیمانی حلقوں میں نندیال، تروپتی، اننت پور، کرنول، وجئے واڑہ، اراکو، گنٹور اور املاپورم شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *