مسلم حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی بچہ شہید نہیں ہوتا، مقررین

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہر بھر سے بچے، بوڑھے، بزرگ، خواتین ، نوجوان بڑی تعداد میں شاہراہ قائدین پر موجود تھے۔ شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شب یکجہتی غزہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے اور پوری دنیا تک پیغام پینچانا ہے امریکہ پوری دنیا کو دھوکا دے رہا تھا، وہ اسلام کو دہشت گرد قرار دے کر اپنے عوام کو خوف میں مبتلا رکھتے تھے، امریکہ اپنے عوام کو خوف میں مبتلا کر کے مسلمانوں پر بمباری کرتا رہا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہم شرمندہ ہیں، ہمارے بچے شہید کیے جارہے ہیں، چاروں طرف سے صیہونی بمباری کررہے ہیں، اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے، کوئی بولے یا نہ بولے ہم اپنے حصے کا چراغ جلاتے رہیں گے اور دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا اگر امت مسلم کے حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی بچہ شہید نہیں ہوتا حکمران سن لیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ،ہم غیرت کا سودا نہیں ہونے دیں گے، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کریں گے تو پاکستان میں رہنا دوبھر کردیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا آج کی شب بیداری کو فلسطیینی بہنوں اور بھائیوں کے نام کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ ہم مالی تعاون بھی کریں گے اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *