[]
حیدرآباد: بلی والے ’امام‘ صاحب ایک بار پھر وائرل ہو گئے۔ اس ویڈیو میں خوبصورت آواز میں قرأت کرتے امام کے پاس کم عمر بچی کو دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال بلی والے امام کے نام سے مقبول ہونے والے الجیریا کے امام کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام قرآن شریف کی خوبصورت آواز میں تلاوت کر رہے ہیں کہ اسی دوران ایک کم عمر بچی ان کے پاس آ کر کھڑی ہو جاتی ہے۔
صارفین کی جانب وڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ بچی حجاب پہنے ہوئے ہے جبکہ ایک صارف نے شیخ علی جبر کو یاد کرتے ہوئے کہا اِن امام کی آواز ہو بہو شیخ علی جبر کی طرح ہے، اللہ اُنہیں جنت میں جگہ عطا کرے۔
تاہم ایک صارف نے لکھا کہ یہ بچی امام صاحب کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہے، جبکہ کئی صارفین امام کی قرأت پر ان کی تعریف اور سبحان اللہ لکھتے دکھائی دیے۔