[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ بحریہ نے ایرانی ماھی گیروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاکر قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی دوستی سرحدوں سے باھر تک پھیلی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی بحریہ کی کشتی پی این ایس یرموک نے سمندر میں ڈوبنے کے خطرات سے دوبار 8 ایرانی ماہی گیروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجات دی تھی۔