گورنمنٹ ہاسپٹل محبوب نگر میں ایک دن میں 44بچوں کی پیدائش

[]

حیدرآباد: گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل محبوب نگر میں آج ایک ہی دن میں ریکارڈ44 بچے پیدا ہوئے۔ ایک ہی دن میں 44 حاملہ خواتین کی زچگی ہوئی اور 44بچوں کی پیدائش ہوئی۔

تمام خواتین کا تعلق متحدہ ضلع محبوب نگر سے بتایا جارہا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر رام کشن نے بتایا کہ چند خواتین کی نارمل زچگی ہوئی اور چند کا آپریشن کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اختراعی اسکیم کے سی آر کٹ کی وجہ سے سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نارمل زچگیوں کی کوشش کی جارہی ہے۔ زچگی کے بعد زچہ اور بچہ کو مکان منتقل کرنے کیلئے اماوڈی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے آروگیہ لکشمی اسکیم کے تحت آئیرن، فولک ایسیڈ کے قرص کے علاوہ 15انواع کے تغذیہ بخش پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *