عوام نے وائی ایس آر سی پی کو شکست دینے کی تیاری کرلی: چندرابابو نائیڈو

[]

راپتاڈو (اے پی): تلگودیشم پارٹی کے سپریمو این چندرا ب ابو نائیڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام نے آنے والے انتخابات میں وائی ایس آر سی پی اور اس کے سربراہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کوشکست دینے کی تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر نائیڈو نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی انتخابی مہم، میم رتنا سدھم (ہم سب تیار ہیں) کے عنوان پر نکالی جارہی بس یاترا ناکام رہی ہے اور انہوں نے عوام سے ریاست کی تعمیر نو کیلئے ٹی ڈی پی، بیج ے پی اور جنا سینا پرمشتمل این ڈی اے اتحاد کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنارکرائیں۔

 نائیڈو نے کہا کہ 13مئی کو منعقدشدنی انتخابات کے بعد آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن کی اناختم ہوجائے گی۔ وہ یہاں پرجا گالم انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

راپتا ڈو، کے ساتھ بکارایا سمدرم اور سنگا ناملہ (ضلع اننت پور) کا دورہ کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ اگر کسانوں کو پانی، ڈرپ اریگشن، اور سبسیڈی دی جائے تو یہ ضلع اننت پور، زرعی شعبہ میں ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار آنے پر وہ ڈرپ اریگشن کو 90فیصد سبسیڈی دیں گے اور گوداوری سے اس علاقہ کو پانی منتقل کریں گے۔سابق چیف منسٹر نائیڈو نے وعدہ کیا کہ این ڈی اے برسر اقتدار آنے کے بعد پانچ برسوں کے دوران وہ20لاکھ نوکریوں کی تخلیق کریں گے اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملنے تک ہر ماہ3ہزار روپے بیروزگاری الاونس جاری کریں گے۔

 نائیڈو نے ویلفیر پنشن 3ہزار روپے سے بڑھاکر4ہزار روپے کرنے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو پنشن راست، استفادہ کنند گان کے اکاونٹ میں منتقل کرنے کا وعدہ کیا۔18 سے 59 سال عمر کی خواتین کو آڈا بڈا نیدھی کے تحت فی کس ہر ماہ15سو روپے ملیں گے اور انہیں آر ٹی سی بسوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

تلی کی وندانم اسکیم کے تحت ہر اسکولی طالب علم کو سالانہ 15ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور دیپم اسکیم کے تحت سال میں 3گیس سلنڈرس مفت سربراہ کئے جائیں گے۔

بعدازاں نائیڈو نے کدری ٹاون کے ایس ٹی ایس این کالج گراونڈ پر منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔ اسمبلی کی175 اور لوک سبھا کی25 نشستوں کیلئے13مئی کو ریاست میں ایک ساتھ انتخابات منعقد ہوں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *