اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی تعداد 13 سے تجاوز کرگئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔

ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ہزاروں فلسطینی بے گھر اور زخمیوں کو امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس سے غزہ کی پٹی میں انسانی زندگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

دراین اثناء غزہ کے جنوبی شہر رفح پر صہیون فورسز کے حملے کے نتیجے میں ایک گھر میں پناہ لینے والے 12 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اس طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ شفا ہسپتال کے نزدیک صہیونی فوجیوں کو ان کی کمین گاہ کے اندر نشانہ بنایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *