فائرنگ میں شہید حیدرآبادی نوجوان کی بیوہ انجم شاہین کو سرکاری نوکری کے آرڈر حوالے _ کے ٹی آر نے اپنے وعدے کو پورا کردیا

[]

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے اپنے اعلان کے مطابق مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جئے پور ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حیدرآبادی نوجوان کی بیوہ انجم شاہین کو سرکاری نوکری کا آرڈر آج حوالے کردیا۔

اسمبلی میں واقع وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو کے چیمبر میں بیوہ شاہین انجم قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی اور رکن اسمبلی مجلس جناب جعفر حسین معراج کے ساتھ وزیر تارک راماراو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمود علی اور شہید نوجوان کے چھوٹے بھائی اور ان کے ماموں حافظ واجد پاشاہ بھی موجود تھے اس موقع پر تارک راما راو نے انجم شاہین کو قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں نوکری کے آرڈر حوالے کئے۔

 

اس کے علاوہ بی ار ایس پارٹی کی جانب سے تین بچیوں کے لیے 6 لاکھ روپے کی مالی امداد اور ضیاگوڑہ میں ڈبل بیڈروم کا مکان کے پیپر بھی بیوہ کے حوالے کئے گئے۔

جس پر قائد مجلس نے وزیر تارک راماراو کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال ملک بھر کے لئے پیش کی ہے

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی درخواست پر وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے شاہین انجم کو بلدیہ یا کسی محکمہ میں سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کل ہی نوکری کے آرڈر جاری کریں گے۔اسی طرح بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ہر لڑکی کے نام پر 2 لاکھ روپے دینے اور ڈبل بیڈروم کا مکان دینے کا بھی اعلان کیا تھا

 

قبل ازیں مجلس کے فلور لیڈر نے ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ واقعہ کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائرنگ میں حیدرآباد کے بازار گیاٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید سیف الدین کی موت ہوگئی۔ جس کی کم عمر بیوہ شاہین انجم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہے اس بیوہ کو سرکاری نوکری دی جائے اور انھیں تین لڑکیاں ہیں چھوٹی لڑکی صرف 6 ماہ کی ہے انہوں نے کہا لڑکیوں کی بھی امداد اور ڈبل بیڈروم کا مکان دیا جائے۔ جس کے ذریعے ہم فرقہ پرست طاقتوں کو یہ پیغام دے سکیں گے کہ تلنگانہ میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *