سابق آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کو 20 سال کی سزائے قید

[]

احمد آباد: گجرات کے ضلع بناس کنٹھا کے پالن پور کی ایک سیشن عدالت میں سابق آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کو 1996 کے ایک منشیات کیس میں 20 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔

بھٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وکیل کو پھانسنے اس کے کمرے میں منشیات رکھی تھی۔

سنجیو بھٹ، تحویل میں موت کے کیس میں پہلے سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہیں 2015 میں خدمات سے برخواست کردیاگیاتھا۔

اس وقت وہ ضلع بناس کنٹھا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایڈیشنل و ڈسٹرکٹ سیشن جے این ٹھکر نے بھٹ کو این ڈی پی ایس ایکٹ اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت خاطی قرار دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *