[]
حیدرآباد 28- مارچ ( محمد حسام الدین ریاض) شہر محبوب نگر کی ممتاز علمی وادبی معروف شخصیت ڈاکٹر شیخ سیادت علی سابق لکچرراردوایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر ولد جناب شیخ شجاعت علی صاحب کا 27- مارچ 2024 ء چہارشنبہ 16- رمضان المبارک کو انتقال ہو گیا ڈاکٹرسیادت علی مولانا آزاد فاؤنڈیشن دہلی شاخ تلنگانہ وآندھرا کے بھی ذمہ دارتھے 75 سالہ ڈاکٹر سیادت علی 2006ء میں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوۓ تھے لیکن وہ تا دم آخر تعلیمی وتدریسی مشاغل میں مسلسل مصروف رہے اپنی خوش مزاجی وملنساری کے باعث طلبا اور اساتذہ برادری میں بڑی ہی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے حیدرآباد اور محبوب نگر میں اردو سے متعلق سرگرمیوں اور کانفرنسوں میں ان کا کلیدی رول ہوا کرتا تھا اسکولی اساتذہ اور کالجس کے لکچررس کے علاوہ پروفیسرس اور دانشوروں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وملال کا اظہارکیا ہے موصوف کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت اوردعاۓ مغفرت اور پسماندگان سے تعزیت کرنے والوں میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف ‘پروفیسر مصطفیٰ علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی ‘ ڈاکٹر اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد ‘ ڈاکٹرسید اسلام الدین مجاہدسابق اسسٹنٹ پروفیسر ‘ ڈاکٹر ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ ( ضلع نظام آباد ) ڈاکٹر نادر المسدوسی صدر بزم علم وادب ‘ ڈاکٹر عزیز سہیل ‘ ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد ‘ ڈاکٹر عائشہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد ‘ ممتاز شاعر حلیم بابر ‘ ممتاز شاعر ظفر فاروقی ‘ ڈاکٹر عظمت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر اردو ایم وی ایس کالج محبوب نگر ‘ ڈاکٹر حمیرہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر اردوویمنس ڈگری کالج سنگاریڈی ‘ ممتاز مزاحیہ سنجیدہ ونعت گو شاعر وریٹائرڈگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر فرید سحر ‘ ڈاکٹرصالحہ شاہین گورنمنٹ جونئیر کالج چنچل گوڑہ حیدرآباد ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘ محمد حسام الدین ریاض ‘ مرزا حسن بیگ صدر مدرس منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول جانکم پیٹ ( منڈل ایڑپلی ـ ضلع نظام آباد ) ‘ سید عبدالحمید پرنسپل گورنمنٹ گرلز جونیر کالج حسینی علم حیدرآباد’ ارشد صدیقی پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد شامل ہیں ـ پسماندگان میں دو اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شیخ شجاعت علی کامرس لکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج نارائن پیٹ و سابق امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر ‘ شیخ وجاہت علی اسسٹنٹ پروفیسر سری ویشویشوریاکالج آف ٹکنالوجی ‘ شیخ ذہانت علی حال مقیم امریکہ ‘ شیخ فراست علی محکمہ پولیس اور تین دختران شامل ہیں نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ادا کی گئی تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ـ مزید تفصیلات کے لئے فون 8801263821 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے