[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج صبح ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ منگل کو تہران پہنچے جہاں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ بھی ہمراہ تھے۔