2032 کے بعد کوئی مسلمان نہیں ہوگا: چیف منسٹر آسام

[]

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنتابسوا شرما نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس میں 2026 کے بعد کوئی ہندو نہیں ہوں گے اور 2032 کے بعد کوئی مسلمان نہیں ہوں گے۔

آنے والے لوک سبھا الیکشن کیلئے جاری نامزدگی کے عمل کے دوران شرما نے سربانندا سونوال کے ہمراہ ڈبروگڑھ سے منگل کے روز ان کا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

شرما نے صحافت سے بات کرتے ہوئے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے قائدین کی قابل لحاظ تعداد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پارٹی ارکان کی جانب سے جماعتوں کی تبدیلی کے رجحان کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس سے بی جے پی میں لوگوں کے مسلسل آنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ راجیوبھون میں بہت جلد کافی سیٹیں خالی ہوجائیں گی لیکن ان پر بیٹھنے والے کم ہوں گے۔ آسام کا موجودہ سیاسی منظر نامہ ایسا ہی ہے۔

چیف منسٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے نریندرمودی کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اس رجحان میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس رفتہ رفتہ گھٹتی جائے گی اور 2032 کے بعد آخر غائب ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ آسام میں 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو پولنگ ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *