اسرائیل امریکہ کی نظروں میں اپنی اہمیت کھوچکا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف رائے عامہ ہموار ہونے کے بعد امریکہ کی نظروں میں اسرائیل کی حیثیت ماضی کی طرح نہیں ہے جس کا مظاہرہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کردہ قرار داد کے دوران دیکھنے میں آیا۔

اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امریکہ کے لئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا ہوگا۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات میں دوبارہ جیت کی صورت میں جوبائیڈن کے لئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

اس سے پہلے سابق صہیونی وزیراعظم ایہود براک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونا دلیل ہے تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات گہرے ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل میں جاری بحران کو ختم کرنے کےلئے نتن یاہو کی حکومت کو برخاست کرکے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *