[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد وزیراعظم نتن یاہو کی کارکردگی کے بارے میں تحفظات رکھتی ہے۔
اسرائیل ہیوم نے ایک سروے کے بعد رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 فیصد اسرائیلی 7 اکتوبر کے بعد نتن یاہو کی کارکردگی کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں۔
صہیونی عوام اور سیاسی و دفاعی رہنما نتن یاہو کی کمزور کارکردگی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہا رکرتے رہے ہیں۔ لیکوڈ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے بیانات کو دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی قرار دیا ہے۔
ماتان کھانا نے کہا کہ رفح پر حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان کے بیانات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ رفح پر حملوں کے بعد حماس نابود ہوجائے گی۔
اس سے پہلے حماس کے رہنما نے کہا تھا کہ غزہ سے حماس کے رہنماوں کے بے دخل کرنے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ فلسطینی عوام کسی بھی قیمت پر اسرائیل کے سامنے نہیں جھکیں گے۔