[]
عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی طرح جمہوریت کے بہترین پہلووں کو زندہ رکھے تاکہ منتخب حکومت ان کے ایشوز کو ترجیح دے۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی خاص گھرانے، طبقہ یا مذہب کی ترقی کے بارے میں نہ سوچے بلکہ صرف اور صرف ملک کی ترقی کے بارے میں سوچے۔ یہ بہت مشکل کام ہے لیکن اگر عوام اپنی ترجیحات اپنے مسائل اور ایشوز رکھے گی تو یہ مشکل نہیں رہے گا۔