[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ماسکو میں ہونے والے حملوں میں یوکرائن کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔
الیگزینڈر بورتنکوف نے کہا ہے کہ یہ حملے شدت پسندوں نے کئے تاہم مغربی ممالک اور یوکرائن کی خفیہ ایجنسیوں نے روس کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اوریوکرائن کا ہاتھ تھا۔ دہشت گرد عناصر حملوں کے بعد یوکرائن فرار ہونا چاہتے تھے۔
اس سے پہلے روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نکولای پاتروشیف نے بھی تاکید کی تھی کہ یوکرائن ان حملوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔
واقعے کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن نے کہا تھا کہ جائے حادثہ کی مکمل چھان بین کی گئی ہے جس کے بعد کسی جگہ بارودی مواد رکھنے کے شواہد نہیں ملے۔ حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار چاروں افراد سے پوچھ گچھ شروع کی گئی ہے۔