[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے۔
بدر بن حمد البوسعیدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک ابتدائی مگر اہم قدم ہے جو غزہ کی پٹی کو امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ویٹو پاور کے استعمال سے گریز کے ساتھ ہی غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔