سورج گرہن کے باعث رمضان کے کتنے روزے عید کب ہوگی؟: ماہر فلکیات

[]

ریاض: ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جبکہ عید الفطر چہارشنبہ 10 اپریل کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے بتایا کہ پیر کو صبح 10 بجکر دو منٹ پر چاند گرہن تھا جس کا مشاہدہ نہیں ہوسکتا جبکہ فلکی حساب سے اسی دن چاند بدر التمام ہوا ہے۔

ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں عام طور پر چاند گرہن نظر نہیں آتا نہ ہی اس کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح 8 اپریل بمطابق 29 رمضان کو شمالی اور وسطی امریکہ میں سورج گرہن ہو اجو مشرق وسطی میں نظر نہیں آئے گا۔

اس اعتبار سے اس دن یعنی 29 رمضان کو ہلال کی پیدائش ممکن نہیں ہوگی نہ ہی اسے دیکھا جاسکے گا، اس دن چاند، سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔

ماہر فلکیات و موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات کے اعتبار سے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے جبکہ عید الفطر چہارشنبہ 10 اپریل کو منائی جائیگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *