ریاض میں IJFF کی سالانہ ڈائری اور محمد سیف الدین کی کتاب “سیف و قلم” کی رسم اجراء

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں “انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم” ریاض چیاپٹر کے زیر اہتمام فورم کی سالانہ ڈائری اور معروف صحافی محمد سیف الدین کے منتخب کالمز کا مجموعہ “سیف و قلم” کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ فورم کے صدر ڈاکٹر اشرف علی کی غیر موجودگی میں محمد سیف الدین نے دیگر رفقاء کے تعاون سے تقریب کے سارے انتظام و انصرامی امور سر انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز مولانا منصور قاسمی کی قراءت کلام پاک سے ہوئی۔ ناظم اجلاس محمد سیف الدین نے اپنے ابتدائی مکلمات مین پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور مہمانان کا خیر مقدم کیا جس کے بعد IJFF کے گلوبل صدر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے فورم کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

انھون نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاوہ دنیا کے چھ ممالک میں فورم کی شاخین موجود ہیں۔ ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ IJFF ایک غیر منافع بخش سماجی تنظیم ہے۔ جو صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور اظہار خیال کی آزادی، نیز بین الاقوامی سطح پر صحافی برادری میں اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ IJFFصحافتی اداروں سے جڑے افراد، قلمکاروں، صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل رہتا ہے۔

 

IJFF اپنی فریٹرنٹی کو اپڈیٹ رکھنے کے لئے ٹرینگ پروگرامز، ورک شاپس، سمینارز، اورسمپوزیمس وغیرہ کا اہتمام کرتا ہے۔صحافی کے این واصف نے صاحب کتاب محمد سیف الدین پر ایک تعارفی خاکہ پیش کرکے محفل کو زاعفران زار کیا۔ معروف شاعر و صحافی منصور قاسمی نے “سیف و قلم” پر سیر صاصل تبصرہ کیا۔ IJFF کی ڈائری اور کتاب “سیف و قلم” کی رسم اجراء کے بعد ایڈیٹر/ ڈائریکٹر TV 4 ایم اے ماجد نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ایک محرر ہی نہیں مورخ بھی ہوتا ہے۔ وہ آج جو لکھ رہا ہے وہی کل کی تاریخ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سیف کی یہ کتاب مستقبل میں صحافیوں کے لئے ایک Reference book ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ صحافی کی انگلیاں ہمیشہ وقت کی نبض پر ہوتی ہیں اور سیف الدین ایک اچھے نباض ہیں۔

 

 

ماجد نے کہا کہ اردو صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو اپڈیٹ رکھنے کے لئے مصنوعی ذہانت اور کمپوٹر اپلیکیشن مین قلیل مدتی کورسز کریں۔ انھوں نے بتایا کہ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اس طرح کے کورسز کا جلد اہتمام کرے گا۔  مہمان صحافیوں ایم اے ماجد، ڈاکٹر آصف علی اور نعیم غوری کے ہاتھوں IJFF ریاض ٹیم، ڈائری کے مشتہرین وغیرہ کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی شال پوشی کی گئی۔ ٹوسٹ ماسٹر سید عتیق احمد نے مصنف کے ہاتھوں “سیف و قلم” کا پہلا نسخہ حاصل کیا۔

 

عتیق نے سب سے اونچی بولی لگاکر یہ کتاب حاصل کی۔ فورم کے فعال رکن محمد فاروق نے مہمانان کی گلپوشی کی۔ فورم کی رکن نعیم عبدالقیوم نے حسب معمول دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس تقریب میں ریاض کی مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین اور دیگر مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *