[]
حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ چنگی چرلہ میں آج بھی شرپسندوں نے یہاں کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی۔
بتایا جاتاہے کہ سنگھ پریوار کے شرپسندوں نے پیر کے روز ہولی تہوار کے موقع پرایک مسجد کے قریب بلند آواز میں گیت کا کیسٹ بجاتے ہوئے امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔
اتوار کے روز ایک مسجد کے سامنے ڈی جے ساؤنڈبجانے کے معاملہ پرہلکی کشیدگی پھیل گئی تھی مگر پولیس نے دونوں فرقوں کے افراد کو مناتے ہوئے معاملہ کورفع دفع کردیا تھا۔
شرپسندوں نے آج بھی حالات کوبگاڑنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتاہے کہ شرپسندایک اشتعال انگیز متنازعہ گیت کاکیسٹ بجارہے تھے جس کے بول ”ہم سے پنگہ نہ لینا ہم کو پہچان۔ہندودھرم سے ہے ۔۔۔“ تھے۔
شرپسندوں نے ایک موٹرسیکل ریالی کے ذریعہ جس میں سنگھ پریوار کے افراد شریک تھے‘چنگی چرلہ میں ایک مسجد کے قریب پہونچے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا جس کے سبب حالات کشیدہوگئے۔
اس دوران پولیس نے شرپسندوں کومنتشر کرنے ہلکا لبیرچارج کیا جس میں کچھ نوجوان زخمی بھی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی عدم چوکسی کی وجہ سے چنگی چرلہ میں دوسرے دن بھی ڈبل بیڈ روم کے قریب حالات خراب ہوگئے۔
دودنوں سے سوشل میڈیا پر کشیدگی اور شرپسندی کے ویڈیووائرل ہونے کے باوجود پولیس نے چوکسی اختیار نہیں۔میڈی پلی پولیس نے 2کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔