[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، تہران کی مسجد “ارک” میں اجتماع ہوا جس میں شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی گئی۔
اجتماع میں بڑی تعداد میں مذہبی تنظیموں اور ثقافتی اداروں نے شرکت کی اور مناجات اور ذکر کی محفل منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نمائندہ مجلس خبرگان آیت اللہ میرباقری اور حاج منصور ارضی نے خطاب کیا اور فلسطینی عوام کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
اجتماع کے شرکاء نے بے گناہ فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور صہیونی حکومت کی جنایات کی مذمت کی۔