بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام

[]

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے بی آر ایس قائد و سابق ایم پی جوگنی پلی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ان میں ایک اراضی پر قبضہ کے معاملہ میں دھوکہ دینے اور جعلسازی کا الزام ہے۔

شہر کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں سابق رکن راجیہ سبھا، تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے بھتیجہ سنتوش کمار کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ نوایوگا انجینئرینگ کمپنی لمیٹڈ (این ای سی ایل) کی شکایت پر کمار کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

کمپنی نے شکایت کی کہ بنجارہ ہلز علاقہ میں اس کی ایک اراضی پر قبضہ کرنے جعلسازی، دھوکہ دہی سے دستاویزات تیار کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔ کمپنی کے نمائندہ نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ کمپنی نے 2010 میں بنجارہ ہلز میں 1350 گز قطعہ اراضی خریدی تھی۔

این ای سی ایل نے گزشتہ سال اس اراضی کے انکمبرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کئے۔حالیہ دنوں کمپنی کو یہ معلوم ہوا کہ اس اراضی پر دوکمرے تعمیر کئے گئے ہیں اور جی ایچ ایم سی میں انکوائری کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ فرضی ڈور نمبربناکر سنتوش کمار اور لنگا سریدھر ریڈی، این ای سی ایل کے احاطہ کا ٹیکس بھی ادا کررہے ہیں۔

کمپنی کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی توثیق ہوچکی ہے کہ اراضی پر قابض ہونے کیلئے جعلی دستاویزات تیا ر کئے گئے ہیں۔ پولیس نے سنتوش کمار سابق ایم پی اور لنگا سریدھر ریڈی کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *