[]
آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اتر پردیش میں مزید دو لوک سبھا نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے
نئی دہلی: آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اتر پردیش میں مزید دو لوک سبھا نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس پی نے بجنور لوک سبھا نشست سے دیپک سینی کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ اس سے پہلے اس نشست سے یشویر سنگھ کو میدان میں اتارا گیا تھا۔
اس کے علاوہ، پارٹی نے مرادآباد سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں دوبارہ یہاں سے امیدوار قرار دیا ہے۔ ایس پی نے اب تک اپنے امیدواروں کی 5 فہرستیں جاری کی ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں 38 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس مل کر انتخابات لڑ رہی ہیں۔ ایس پی یو پی میں 63 نشستوں پر انتخابات لڑ رہی ہے، جبکہ کانگریس 17 نشستوں پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ کانگریس کی 17 نشستوں میں وارانسی، امیٹھی اور رائے بریلی کی نشستیں بھی شامل ہیں۔
وہیں، ایس پی سے پہلے اتوار کو بہوجن سماج پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے یوپی میں پہلی فہرست جاری کی ہے اور 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی نے اپنے 16 امیدواروں میں سے 7 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔