ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل

[]

نئی دہلی: انڈین ایر فورس کے سابق سربراہ ایر چیف مارشل (موظف) آر کے ایس بھدرویا اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سابق تروپتی ایم پی، ورا پرساد راؤ، اتوار کے روز دہلی میں بی جے پی دفتر میں بھگوا جماعت میں شامل ہوگئے۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے اور مرکزی وزیر انوراک ٹھاکرے اور پارٹی کے نیشنل میڈیا کو ہیڈ سنجے مایو کھ کی موجودگی میں ان دونوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ مرکزی وزیر انوراگ نے بھدرویا اور پرساد کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور ان دونوں کی ملک وقوم کیلئے طویل عوامی خدمات کا اعتراف کیا۔

تاوڑے نے کہا کہ بھدرویا نے سرویس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے آتما نربھر بھارت ویژن کو فروغ دیا اور اس میں بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے ورا پرساد کی بھی تعریف کی۔ حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی ویلگا پلی وراپرساد راؤ، اتوار کے روز بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

توقع ہے کہ بھگوا پارٹی انہیں، حلقہ لوک سبھا تروپتی سے امیدوار بنائے گی۔ ویلگا پلی پرساد راؤ، حلقہ گڈور سے اے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ سابق میں تروپتی کے ایم پی بھی تھے۔

حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے الیکشن میں راؤ کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب وہ پارٹی سے انحراف کرتے ہوئے بی جے پی کا حصہ بن گئے۔

انہوں نے2014 کے لوک سبھا الیکشن میں حلقہ تروپتی سے کامیابی حاصل کی تھی بعدازاں پارٹی نے2019 کے اسمبلی الیکشن میں انہیں گڈور سے ٹکٹ دیاتھا جہاں سے وہ، 45ہزار ووٹوں کے فرق سے ایم ایل اے منتخب ہوگئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *