[]
واضح رہے کہ اتوار کو سی بی آئی نے علی پور سمیت مہوا موئترا کے پارلیمانی حلقہ کرشن نگر میں چار مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ مہو موئترا کی شناخت مودی حکومت سے سخت سوالات کرنے کی رہی ہے۔ ان کے سوالات سے مودی حکومت کافی مشکل میں آجایا کر تھی۔ پارلیمنٹ سے ان کے رکنیت کی منسوخی اور اس کے بعد سی بی آئی کے ذریعے ان کے یہاں چھاپے ماری کو سیاست سے آلودہ تصور کیا جا رہا ہے۔