وعدوں کے برخلاف کام کرنے پر چیف منسٹر ہدف ملامت

[]

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل جو کچھ کہا گیا تھا اس کے برعکس عمل کیا جا رہا ہے۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسمبلی انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر کانگریس نے اعلان کیا تھا کہ جو کسان مقروض ہیں وہ بینکوں کو قرضہ ادا نہ کریں تاہم جب کانگریس نے دسمبر میں اقتدار سنبھالا تو وہ 9 دسمبر سے 2 لاکھ روپئے معاف کرنے کے وعدے سے مکر گئی۔

کے ٹی آر نے کہا حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جن لوگوں نے اب تک قرضہ لیا ہے انہیں بینک سے دوبارہ قرض دیا جایگا مگر اقتدار میں آنے کے 100 دن گزرنے کے بعد بھی، کانگریس حکومت نے فصلوں کیلئے لیے گیے قرض معاف کرنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اور بینک حکام کسانوں کو قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *