[]
لکھنو: راجیہ سبھا الیکشن (27 فروری) میں بی جے پی کے لئے کراس ووٹنگ کرنے والے 4 سماج وادی پارٹی ارکان اسمبلی کو وائی زمرہ کی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ وائی زمرہ کی سیکیوریٹی پانے والوں میں ابھئے سنگھ(گوسائی گنج)‘منوج کمار پانڈے(ان شہر) راکیش پرتاپ سنگھ(گوری گنج) اور ونودچترویدی (کالپی) شامل ہیں۔
ان 4ارکان اسمبلی نے پارٹی کے دیگر 3ارکان اسمبلی پوجاپال‘ راکیش پانڈے اور آشوتوش موریہ کے ساتھ بی جے پی کیلئے کراس ووٹنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں بھگوا جماعت کے امیدوار سنجے سیٹھ نے سماج وادی پارٹی امیدوار آلوک رنجن کوہرایاتھا۔