امریکہ اور برطانیہ کا تل ابیب کی حمایت میں یمن پر پھر سے حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور برطانوی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر نئے حملے شروع کردیئے۔

 امریکی اور برطانوی جارحیت پسندوں نے اس سے قبل حدیدہ کے الجبانیہ اور الفازہ کے علاقوں پر کم از کم 10 حملے کیے تھے۔

دوسری طرف یمن کی انصار اللہ کے رہنما “عبدالملک الحوثی” نے گذشتہ رات اپنے خطاب میں کہا: یمنی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی حمایت میں 18 میزائل اور ڈرون آپریشن کیے ہیں اور یمنی فورسز کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک یہ تعداد 479 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: “امریکیوں نے ہم پر غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیاں بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، لیکن ہمارے پاس مستقبل میں دشمن کو مزید سخت جواب دینے کے زبردست اور حیران کن منصوبے ہیں۔” ہم فوجی سطح پر مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے جنگی آپشنز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *