[]
جئے رام رمیش نے الیکٹورل بانڈ کے بارے میں صاف طور پر کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ اس منصوبہ کے خلاف رہی ہے۔ کانگریس نے 2019 لوک سبھا انتخاب کے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے پر الیکٹورل بانڈ منصوبہ کو ختم کر دیا جائے گا، کیونکہ اس سے برسراقتدار پارٹی کو نامناسب فائدہ ملتا ہے۔ جئے رام رمیش نے یہ بھی کہا کہ کانگریس ذاتی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہے، ہم ذاتی سرمایہ کاری کے حق میں ہیں کیونکہ اس کے بغیر معاشی ترقی نہیں ہو سکتی، لیکن مودی حکومت نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ صرف پرائیویٹ کمپنیوں کا استعمال کیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’وزیر اعظم مودی ایم ایس پی کو قانونی درجہ نہیں دینا چاہتے، لیکن انھوں نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ رشوت کو قانونی درجہ دے دیا ہے۔‘‘