[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے عالمی برادری کا سنجیدہ اور متفقہ اقدام ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران ماسکو میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور روسی حکومت و عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی جمعہ کے روز ہونےو الے دہشت گردی کےواقعے کی شدید مذمت کی ہے۔