قبائلی خاتون کا اغواء، 6 ماہ تک عصمت ریزی

[]

بھوپال: ایک قبائلی خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ جس نے یہ الزام عائد کیا کہ اُس کا تقریباً 6 ماہ قبل 3 افراد نے اغواء کیا تھا اور بار بار اُس کی عصمت ریزی کی گئی۔

خاتون بھاگر گاؤں کی رہنے والی ہے۔ اُس نے الزام عائد کیا کہ اُس کا اغواء اُس کے مکان سے کیا گیا اور پھر ایک دور دراز مقام کو لے جایا گیا اور 6 ماہ تک وہاں رکھا۔

کشن گنج پولیس اسٹیشن میں درج کردہ ایف آئی آر میں اُس نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزمین نے اُس کی عصمت ریزی کی اور جسمانی طور پر اذیت دی۔

کشن گنج پولیس اسٹیشن انچارج کے بموجب متاثرہ خاتون نے 3 افراد کے نام دیئے ہیں۔

ہم نے خاتون کے بیان پر کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تلاشی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ جن لوگوں کے نام ایف آئی آر میں درج کئے گئے ہیں، اُنہیں پکڑا جاسکے۔ کلدیپ کھتری انچارج کشن گنج پولیس اسٹیشن نے یہ بات بتائی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *