[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی پیپلز ایسوسی ایشن کے چئیرمین یانگ وان مینگ نے ایرانی کلینڈر کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے نوروز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگلے چند مہینوں کے دوران بیجنگ میں بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ایران اور چین کے درمیان طویل المدتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔