صہیونی حکومت کا دمشق پر حملہ، شامی دفاعی سسٹم کا بھرپور مقابلہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ گولان نے شامی دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائل حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی طیاروں نے مقبوضہ گولان سے اڑان بھری اور شامی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقے قلمون پر میزائل داغے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شامی دفاعی سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کئی میزائلو ں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

شام کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *