ورنگل کے بی آر ایس رکن پارلیمنٹ دیاکر کانگریس میں شامل

[]

حیدرآباد۔ پارلیمنٹ انتخابات سے عین قبل بی آر ایس کو زبردست دھکہ لگا پارٹی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ نے نہ صرف پارٹی چھوڑ دی ہے بلکہ وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

 

ورنگل کے بی آر ایس کے موجودہ رکن پارلیمنٹ پی دیاکر نے آج بی آر ایس سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفی بی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راؤ کو روانہ کر دیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے  تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 

انہوں نے کل چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی آر ایس سے علاحدگی اختیار کررہے ہیں اور آج وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بی آر ایس کے کئی قائدین کی جانب سے کانگریس میں شمولیت اختیار کی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *